موسم کی صورتحال
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدحبس رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر ،شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔شام/رات کے دوران شمال مشرقی بلوچستان میں بھی چند مقاما ت پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور شدید حبس رہنےکے علاوہ صبح/ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا ۔ تاہم شام/رات میں ژوب ، موسیٰ خیل ، بارکھان،کو ہلو، لورا لائی ،سبی، لسبیلہ ،اوران، خضداراور گردونواح میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورشدیدحبس رہے گا ۔ تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، جہلم، سیالکوٹ، نارووال،منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصور،اوکاڑہ ، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولنگر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنےکا امکان ۔تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ بونداباندی ہو سکتی ہے۔
خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا ۔ تاہم دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور،بونیر ،پشاور، مردان، صوابی،کو ہاٹ ،کرک، مالاکنڈ، باجوڑ، خیبر،کرم اوروزیرستان میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع۔
کشمیر
کشمیر میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ممکنہ اثرات اور مشورے:
موسلادھار بارش سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کرم، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد، راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں مقامی نالوں اور ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔ 28 سے 30 جولائی تک۔
28 سے 30 جولائی تک راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب آسکتا ہے۔
بارش کے دوران خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کمزور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سڑکوں کو متاثر کر سکتی ہے۔
تیز بارش، آندھی اور بجلی روزمرہ کے معمولات کو متاثر کر سکتی ہے اور کمزور ڈھانچے جیسے چھتوں، دیواروں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز، گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ موسم کی پیشن گوئی کی بنیاد پر اپنی سرگرمیوں کو ایڈجسٹ کریں۔
