انتباہ
29 اور30 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش سےکشمیر، شمال مشرقی پنجاب، با لائی خیبر پختو نخوا، کو ہ سلیما ن اور ملحقہ شمال مشر قی/جنوبی بلو چستان کے پہا ڑی علا قوں کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ موسلا دھار بارش کے باعث شمال مشرقی/جنوبی پنجاب، پشاور اورزیریں سندھ کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔
موسم کی صورتحال
خیبرپختونخوا ، کشمیر ، بالائی/وسطی پنجاب اوراسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔شام/رات کے دوران جنوبی پنجاب ، سندھ اورشمال مشر قی /جنوبی بلو چستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ۔اس دوران کشمیر، شمال مشرقی /جنوبی پنجاب ،سندھ ، شما ل مشرقی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
بلوچستان
ژوب ، شیرانی،موسیٰ خیل ، بارکھان،کو ہلو، لورا لائی ،سبی،ہرنائی،زیارت، کوئٹہ،نصیر آباد ،ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد،قلات ،خضدار،لسبیلہ ،آواران ، کیچ ، تربت اور پنجگور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
پنجاب
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال ،جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ،قصور اوراوکاڑہ میں وقفے وقفے سے مزید بارش ۔ جبکہ شام/رات میں سرگودھا،میانوالی ، خوشاب ، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، پاکپتن، ساہیوال ،بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان،بھکر، لیہ، ملتان، خانیوال، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، تو نسہ ، راجن پور اور رحیم یار خان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران شمال مشرقی /جنوبی اضلاع میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
سندھ
تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپور خاص، مٹھی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول،چھور، پڈعیدن، موہنجودہڑو، کراچی،جامشورو، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، سکھر،خیر پور، شکار پور، کشمور، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کابھی امکان۔
خیبر پختونخواہ
چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور،بونیر ، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، صوابی، نوشہرہ، مہمند، کو ہاٹ ، خیبر ،کرم، کرک ،بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اوروزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بالائی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کا امکان ۔
کشمیر
کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔


