اسلام آباد(احسان بخاری)روڈن انکلیو کے مالک کو گرفتاری کا خوف، ضمانت کے لیے عدالت پہنچ گئے .
عدالت نے بیس ہزار کے مچلکوں پر درخواست ضمانت منظور کر لی.
یاد رہے کہ روڈن انکلیو کے خلاف راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے لے آؤٹ پلان کی منظوری کے بغیر اس کی تشہیر اور شہریوں کو کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کرنے کے معاملے میں چالان کیا تھا ۔
یاد رہے کہ عدالت نے چند روز قبل روڈن انکلیو کے مالک رحیم الدین کو نوٹس جاری کیا تھا کہ وہ عدالت پیش ہو عدالت پیش نہ ہوئے جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ روڈن انکلیو کے مالک رحیم الدین کے خلاف آر ڈی اے نے 2019 میں چالان کیا تھا.
آر ڈی اے کی انسپیکٹر نے مبینہ طور پر رحیم الدین سے معاملات طے کر کے چالان دبائے رکھا تھا .
نئے آے والے ڈی جی نے چالان عدالت بھجوا دیے جس پر ان کو نوٹس جاری کیا گیا بعد از ں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کر دی.
گزشتہ روز رحیم الدین نعیم اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے اور وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست کے ساتھ ضمانت بھی دی جس پر عدالت نے سماعت کے بعد منظور کر لی۔

