Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں حادثات کا سلسلہ جاری، 7 ماہ میں کتنے کان کن جانبحق؟ اعداد و شمار جاری

بلوچستان کی کوئلے کی کانوں میں حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا جہاں مچھ اور ہرنائی کی کوئلہ کانوں میں دو حادثات میں 3 کان کن جاں بحق ہوگئے۔محکمہ معدنیات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں کوئلہ کانوں میں ہونے والے 26 حادثات میں 52کان کن جاں بحق ہوئے ہیں۔مائنز ریسکیو ذرائع کے مطابق مچھ کی مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث دوکان کن بھائی محمد اسماعیل اور عبدالمنان جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں کوئلہ کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ کی کوئلہ کان میں ٹھیلے کی ٹکر سے 25 سالہ کان کن محمد جلیل جاں بحق ہوگیا۔محکمہ معدنیات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں مجموعی طور پر 26 حادثات میں 52کان کن جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق کوئٹہ، ہرنائی اور دکی کی کوئلہ کانوں میں سب سے زیادہ حادثات ہوئے۔

مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر لانے کیلئےکوشاں،ستحکام کے آثار دکھائی دے رہے ہیں،حکومتی دعویٰ

یہ بھی پڑھیں