Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

کل سے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کتنی کمی متوقع ؟ جانیں

کل یکم اگست سے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے تخمینے کے مطابق یکم اگست سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 11.50 روپے کی کمی ہو سکتی ہے۔

مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل بھی بالترتیب 6.10 روپے اور 5.50 روپے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔ ایندھن کی قیمتیں بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کم کی جا رہی ہیں۔گزشتہ دو ہفتوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی اوسط قیمت 89.50 ڈالر سے کم ہو کر 87.50 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل 96.93 ڈالر سے گھٹ کر 94 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر لانے کیلئےکوشاں،ستحکام کے آثار دکھائی دے رہے ہیں،حکومتی دعویٰ

یہ بھی پڑھیں