Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

اہم پی ٹی آئی رہنما کا امریکی شہریت چھوڑ کر پی ٹی آئی کیلئے متحرک ہونے کا اعلان

امریکی فیشن ڈیزائنر اور پی ٹی آئی خدیجہ شاہ نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کی آفر قبول کرتے ہوئے اپنی امریکی شہریت ترک کرنے کا اعلان کیا ہے۔خدیجہ شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک طویل نوٹ شیئر کیا ہے۔فیشن ڈیزائنر کا معروف نام خدیجہ شاہ نے کہا ہے کہ ’میرے لیے امریکی شہریت، جو آزادی، حفاظت اور زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقعوں کی ضمانت دیتی ہے، ترک کرنے کا فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Khadijah Shah (@khadijahshah)

انہوں نے مزید لکھا کہ ’مگر پاکستان میرا وطن ہے، پاکستان وہ جگہ ہے جسے میں اپنا گھر کہتی ہوں، میں نے یہاں اپنی زندگی بنائی ہے، میں اپنے ملک پاکستان اور اپنے لوگوں سے دستبردار نہیں ہو سکتی۔‘خدیجہ شاہ کا کہنا ہے کہ ’میں نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ذاتی طور پر ناقابل تصور ناانصافیوں کا سامنا اور تجربہ کیا ہے لیکن اس مصیبت نے میرے اندر مقصد کو جاننے کا احساس پیدا کیا ہے، میں پاکستان میں تبدیلی لانے کی خواہش کے ساتھ آگے بڑھی ہوں۔‘

9مئی کے پر تشدد واقعات میں نامزد ہو کر طویل مدت تک جیل کاٹنے والی خدیجہ شاہ نے مزید کہا کہ ’مجھے فخر ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور میرے ہیرو عمران خان نے مجھے اپنی پارٹی کی نمائندگی کرنے اور پاکستان کے لیے اِن کے وژن کا حصہ بننے کے قابل سمجھا ہے، میں نے اِن کی مخصوص نشست کی پیشکش قبول کر لی ہے، میں امید کرتی ہوں کہ میں اپنے لیڈر کی اور اپنے ہم وطنوں کی توقعات پر پورا اتروں گی۔‘

خدیجہ شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ’جب تک میری دہری شہریت کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا، میں نے مہرالنساء سجاد کو اپنی نمائندگی کے لیے نامزد کیا ہے، مہرالنساء نہ تو میرے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور نہ ہی وہ میری دوست ہیں لیکن میں نے اِنہیں بہت غور و فکر کے بعد منتخب کیا ہے۔‘خدیجہ شاہ نے اپنی اس پوسٹ کے اختتام پر کہا ہے کہ ’مجھے فخر ہے کہ میں ایک ایسی غیر معمولی نوجوان پاکستانی خاتون کو پی ٹی آئی اور پارلیمنٹ میں اپنی نمائندگی کے لیے نامزد کر رہی ہوں جو میری طرح ہی عوام کی خدمت کے لیے پرجوش ہیں۔‘ خدیجہ شاہ کا مزید کہنا ہے کہ ’ہم مل کر اپنے ملک اور پارٹی کے لیے بامعنی کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، انشاء اللّٰہ۔‘

خیبرپختونخوا میں بارشوں کی تباہ کاریاں ، نظام زندگی معطل ، 19افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں