Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

فیض حمید نے کہا تھا ہم بانی پی ٹی آئی سے تنگ آگئے ہیں ، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپریل 2019 میں جنرل باجوہ کے سسر کے گھر فیض حمید سے ملاقات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ فیض حمید نےکہا تھاجون میں پنجاب،دسمبرمیں وفاقی حکومت لے لیں۔

خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو میں انکشاف کیا کہ اپریل 2019 میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے ملاقات ہوئی تھی ، بیس منٹ کی یہ ملاقات جنرل باجوہ کے سسر کے گھر پر ہوئی تھی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میں نے کہا ہاں، بالکل ہم جنرل باجوہ کو توسیع دے رہے ہیں اور ہم نے دی بھی.

انھوں نے بتایا کہ فیض حمید نے پوچھا آپ کی شرائط کیاہیں؟ تو میں نے کہا تھا ہدایات ہیں ہماری کوئی شرائط نہیں ہے.

وزیر دفاع نے مزید بتایا کہ فیض حمید نے کہا تھا ہم بانی پی ٹی آئی سے تنگ آگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی ایکسپوز ہوگئے ہیں، پاکستان تو کیا دنیا میں کوئی ایک آدمی بتادیں جو ان پر اعتبار کرتا ہو۔

یہ بھی پڑھیں