Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

اسماعیل ہانیہ کی شہادت پرپاکستان بھر میں آج سوگ، قومی اسمبلی میں‌مذمتی قرارداد منظور

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سربراہ حماس اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر پاکستان بھر میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد شہید اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔نماز جمعہ کے بعد پورے ملک میں اسماعیل ہانیہ شہید کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ

قومی اسمبلی میں‌ فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کیلئے ایک خصوصی قرارداد پیش کی گئی۔قرارداد وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ میں‌پیش کی . جس میں اسماعیل ہانیہ کے قتل اور فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کی گئی . قرارداد میں‌غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے .

تہران میں حماس کے لیڈر اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار۔شرکاء کافلسطین میں جاری اسرائیل کے ریاستی ظلم کو امت مسلمہ کے لیے المیہ قرار دیا، اجلاس میں پُرزور مطالبہ کیا گیا کہ نہتے فلسطینیوں کی فوری طور پر انسانی ہمدردی کے تحت امداد تک رسائی یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں