Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

مانسہرہ: مہانڈری میں سیلابی ریلا 16 دکانیں بہا کر لے گیا، ماں بیٹا جاں بحق

مانسہرہ(ویب ڈیسک)وادی کاغان کے علاقہ گھنول اور منور ویلی میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی، مہانڈری میں سیلابی ریلا 16 دکانوں کو بہاکر لے گیا جبکہ شاہراہ کاغان بھی تاحال بحال نہ ہوسکی۔

حالیہ مون سون کی بارشوں نے کاغان ویلی میں تباہی مچادی جس سے منور کے رہائشی ماں بیٹا جاں بحق جبکہ مہانڈری میں 16دوکانیں بھی دریا اور منور نالہ اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔ شاہراہ کاغان پر مہانڈری کے مقام پر قائم پل ٹوٹنے سے کئی سیاح اور مقامی افراد کاغان ویلی میں محصور ہوگے ہیں۔

منور ویلی میں چھوٹے 12پل ٹربائن جبکہ وادی کی گئی رابط سڑکیں بھی ٹوٹ گئیں جبکہ درجنوں ٹراؤٹ ٹراؤٹ فش فارمز ٹوٹنے سے کروڑوں کا نقصان ہوگیا۔

چیف سیکریٹری خیبر پختونخواہ چوہدری ندیم اسلم بھی کاغان ویلی پہنچ گے، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے شبیر خان اور ڈی سی مانسہرہ نے بریفننگ دی چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ناران کے اندر کوئی غذائی قلت نہیں، کے ڈی اے نے سیاحوں کو باحفاظت نکال لیا پل کو ایک ہفتہ تک نصب کرکے شاہراہ کاغان کو بحال کریں گے۔

شاہراہ کاغان کی بحالی کے لئے این ایچ اے کی بھاری مشینری کام کررہی ہے تاہم نالہ سے پانی کا بہاو کم ہونے کے بعد عارضی طور پر چھوٹی گاڑیوں کے لئے راستہ بحال ہو جائے گا عوام نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہیکہ امدادی سرگرمیوں کی رفتار تیز کرکے عوامی مشکلات کم کی جائیں۔
مزیدپڑھیں :وفاقی پولیس کو 50 فیصد کوٹہ پردیگر صوبوں سے بھرتیوں کا حتمی فیصلہ کرنےسے روک دیاگیا

یہ بھی پڑھیں