Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

حکومت کو کسی قسم کا خطرہ ہے تو اسمبلیاں تحلیل ، نئےالیکشن کروا کردیکھ لے، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر شہبازشریف حکومت کو کسی قسم کا خطرہ محسوس ہورہا ہے تو فوری طورپر اسمبلیاں تحلیل کرکے الیکشن کروالیں ۔ پیپلز پارٹی کا شہباز حکومت کو اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرانے کا مشورہ،

مرکزی سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف صدر مملکت آصف زرداری کو ایڈوائس ارسال کریں اور اسمبلی تحلیل کر کے نئے االیکشن کروالیں تاکہ ملک میں انارکی کی کیفیت کا خاتمہ ہوسکے۔نیئربخاری کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہم سے شیئر کیوں نہیں کیا کہ اسے خطرہ ہے،

پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں حکومت کو مضبوط کرنےکیلئے تیار ہے مگر وہ کچھ ڈیلیور تو کرے، صدر زرداری بارہا یہ بات کہہ چکے ہیں کہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں اور وہ اس سلسلے میں کرداراداکر سکتے ہیں مگرکوئی بیٹھنےکو تیار تو ہو، سسٹم ڈی ریل ہوگیا تو نقصان ملک اور قوم کا ہوگا۔غیر مرائی قوتیں اس سے فائدہ اٹھائیں گی۔ نیئر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے انتخابات کے نتائج کو تحفظات کیساتھ قبول کیا، اگر ہم ن لیگ کا ساتھ نہ دیتے تو کیا آج پارلیمان اور چیف ایگزیکٹو کا آفس چل سکتا تھا؟
کینیڈا ،پاکستانی نژاد تاجر راحت راو کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی،ہسپتال منتقل

یہ بھی پڑھیں