لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اسد عمر کی طبیعت بگڑ گئی۔وکیل اسد عمر نے بتایا کہ اسد عمر کو دل میں تکلیف ہوئی ہے، انہیں کمرہ عدالت سے اٹھا کر مرکزی گیٹ پر موجود گاڑی میں منتقل کیا گیا، زین قریشی اسد عمر کو لے کر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) روانہ ہو گئے۔
دریں اثنا، وکیل اسد عمر رانا مدثر نے بتایا کہ اسد عمر کے پی آئی سی میں ابتدائی ٹیسٹ مکمل ہوگئے ہیں، ان کی ای سی جی ٹھیک آئی ہے۔
مسرت جمشید چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کو دل کی تکلیف کی شکایت ہوئی ہے، میرے شوہر کو بھی ہارٹ کا آپریشن ہوا ہے، خدارا اب بس کردیں اور کتنے لوگوں کی جانیں لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی صورتحال سب کے سامنے ہے، میں یہ نہیں کہتی کہ خدانخواستہ اس طرح کے حالات ہوں لیکن صورتحال کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے، مزید کہا کہ ٹک ٹاک سے حکومت نہیں چلتی ہے۔
قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا، اپوزیشن کیجانب سے شدید احتجاج


