Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

ساکھ کو نقصان پہنچا،غریدہ فاروقی کی درخواست پر وی لاگر عمر عادل کو گرفتارکر لیا گیا

لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خاتون اینکر کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے وی لاگر عمر عادل کو گرفتار کرلیا۔معروف ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی نے اپنی درخواست میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بتایا تھا کہ ڈاکٹر عمر عادل نے سوشل میڈیا پر گفتگو میں اُنہیں ہدفِ تنقید بنایا اور توہین آمیز انداز اختیار کیا۔ غریدہ فاروق کا اپنی درخواسست میں دعوٰی تھا کہ ڈاکڑ عمر عادل نے جو زبان استعمال کی اُس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

ٹی وی اینکر کا یہ بھی دعوٰی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عمر عادل کی ویڈیو نے اُن کا وقار مجروح کیا ہے۔ نجی زندگی میں در اندازی سے ساکھ کو شدید دھچکا لگا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پوچھ گھچھ کے لیے آنے والے عمر عادل کو گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

یہ بھی پڑھیں