اینٹی کرپشن کی حراست سے فرار پی ٹی آئی ایم این اے امتیاز چودھری کو دوبارہ گرفتارکر لیا۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ امتیاز چودھری کو ملتان ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا،امتیاز چودھری قطر فرار ہو رہے تھے نام سٹاپ لسٹ میں تھا۔
اینٹی کرپشن نے امتیاز چودھری کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا،بعدازاں امتیاز چودھری پولیس کی حراست سے فرار ہو گئے تھے،اینٹی کرپشن کی جانب سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کار سوار ملزمان نے اینٹی کرپشن کی گاڑی پر گجرات کی حدود میں فائرنگ کی اور زبردستی ان کو چھڑا کر فرار ہو گئے،30اور31جولائی کی درمیانی شب یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ایف آئی آر میں امتیاز چودھری پر ترقیاتی سکیموں میں کک بیکس لینے کا الزام بھی ہے۔
فہد ہارون وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا مقرر

