دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ ایران کو شاہین تھری میزائل دینے کی رپورٹس غلط ہیں، اس نازک صورتِ حال میں غلط اور فیک نیوز سے بچنا چاہیے۔ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں پاکستان نے کشمیریوں کے لیے یومِ استحصال منایا۔
ان کا کہنا ہے کہ او آئی سی اجلاس ایران اور فلسطین کی درخواست پر بلایا گیا تھا، اجلاس نے اسرائیلی بربریت اور جارحانہ منصوبوں کی مذمت کی، ڈپٹی وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ، عالمی رہنماؤں اور او آئی سی کو خطوط بھیجے۔

