لاہور(نیوزڈیسک)محکمہ صحت پنجاب نےڈاکٹرزکےایم ایس،ایم ڈی پروگرامزانٹری ٹیسٹ فیس بڑھادی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نےانٹری ٹیسٹ فیس میں67فیصد اضافہ کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔
انٹریونیورسٹی بورڈکےاجلاس میں انٹری ٹیسٹ فیس میں اضافےکی منظوری ، جوائنٹ سینٹرل داخلےکی فیس6ہزارسےبڑھاکر10ہزارروپےکردی گئی ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی مختلف پروگرامزمیں داخلہ ٹیسٹ لےگا،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں انٹری فیس میں اضافہ ظلم ہے۔
