اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کو اولمپکس میں جیولین تھرو چیمپئین ارشد ندیم کی جیت پرجشن منانے کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقیدکاسامنا ہے.
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شہباز شریف کو جیولین تھرو ایونٹ دیکھتے ہوئے اور خوشی میں ہاتھ اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا جب ارشد ندیم نے جیولین تھرو میںعالمی ریکارڈ بنایا اور گولڈ میڈل بھی اپنے نام کیا۔
ویڈیو میں ساتھ بیٹھے چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود کو وزیر اعظم کےمبارکباد دیتے ہوئے سنا گیا ہے،جس میںوہ کہتے ہیںکہ بہت مبارک ہو جناب، پاکستان زندہ باد، آپ کا ویژن ہے جناب، آپ نے اس سے موقع دیا”۔