اسلام آباد(نیوزڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کی تبدیلی کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آنیوالے دنوں میں فیصلہ کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے تصدیق کی کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے پیپلز پارٹی سے مشاورت جاری ہے اور جلد ہی کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔
تاہم انہوں نے ان خبروں کو مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کے رہنما بشیر میمن کو سندھ کا نیا گورنر مقرر کیا جائے گا۔دریں اثناء کامران ٹیسوری نے اپنے ممکنہ متبادل کی افواہوں کے باوجود گورنر سندھ کے طور پر خدمات انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ کامران ٹیسوری نے قیاس آرائیوں کے جواب میں کہا کہ ’’عہدے آتے جاتے ہیں لیکن جب تک میں گورنر کے عہدے پر فائز ہوں عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔‘‘
کامران ٹیسوری نے زور دے کر کہا کہ انہیں وزیر اعظم شہباز شریف، پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم پی کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا اعتماد حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور گورنر سندھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا۔ذرائع نے پہلے اشارہ کیا تھا کہ گورنر ہائوس میں تبدیلی آسکتی ہے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت مبینہ طور پر آئندہ جمعہ کوپیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے گورنر سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے معاملات طے کرسکتی ہے
مذہبی پوسٹر پرفحش اداکارہ کی تصویر نے تہلکہ مچادیا


