Search
Close this search box.
بدھ ,15 جولائی ,2026ء

براڈ پیک پر پھنسے زخمی پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ انتقال کرگئے

پاکستان کی چوتھی بڑی چوٹی براڈ پیک پر زخمی ہونے والے اسکردو کے کوہ پیما مراد سدپارہ انتقال کرگئے ہیں۔واضح رہے کہ مراد سدپارہ پرتگالی کوہ پیما کے ہمراہ براڈ پیک سے نیچے کی جانب اتر رہے تھے کہ اسی دوران خراب موسمی صورتحال کے باعث اونچائی سے گر کر شدید زخمی ہوگئے تھے۔

مراد سدپارہ کی میت پہاڑوں سے نیچے لانے کے لیے پاک آرمی کا آپریشن جاری ہے، جس میں 6 مقامی کوہ پیما بھی شامل ہیں۔گزشتہ روز پاک آرمی نے کوہ پیما مراد سدپارہ کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا گیا تھا، اسکردو سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما 11 اگست کو براڈ پیک پر حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔

پاکستان اور چین کا مشترکہ نئی الیکٹرک موٹرسائیکل متعارف کرانے کافیصلہ

یہ بھی پڑھیں