لسبیلہ(ویب ڈیسک) بلوچستان میں پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سے درگاہ شاہ نورانی روڈ کا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ جس سے سینکڑوں زائرین پھنس گئے۔
مون سون بارشوں سے درگاہ شاہ نورانی کے پہاڑوں سے آنے والے سیلابی ریلے سے پل کا ایک حصہ بہہ جانے سے ٹریفک کی آمد رفت معطل ہوگئی اور سینکڑوں زائرین پھنس گئے۔
درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین کے ساتھ علاقہ مکینوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ درگاہ کے قریب واقعے آبادیوں کے مکینوں کیلئے اشیاء ضروریہ کا حصول بھی دشوار ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں زائرین حضرت درگاہ سخی سید بلاول شاہ نورانی کے مزار پر حاضری دینے آتے ہیں لیکن گزشتہ کئی روز سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔
درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین اور وہاں کے مکینوں نے ایم این اے خضدار سردار اختر جان مینگل اور ایم پی اے وڈھ میر جہانزیب مینگل سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ درگاہ پل کی مرمت کی جائے تاکہ ٹریفک کی آمد و رفت دوبارہ بحال ہو جائے۔
مزیدپڑھیں :فیض حمید کو سزا ہوئی تو کیا انہیں معافی کا موقع ملے گا؟


