اسلام آباد (ویب ڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا نے جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لینے اور ان کے خلاف کورٹ مارشل کا عمل شروع ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیض حمید اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک ہی نام ہے، یہ شروعات ہے، معاملہ بہت دور تک جائے گا، ابھی بہت بڑے بت گرنے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بات صرف کرپشن تک نہیں رہے گی، پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈر شپ بھی اس کا حصہ ہے، فیض آباد دھرنا کیس تو بہت چھوٹا ہے، آنے والے دنوں میں بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی زمین پر لیٹ جائے گی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے زبردست فیصلہ ہوا ہے، جو ملک کو نقصان پہنچائے گا اس کا احتساب ہوگا، فیض حمید اور تحریک انصاف ایک ہی نام ہے، ہمیں اس وقت جشن منانا چاہیے کہ پاکستان حقیقی طور پر ترقی کی طرف جا رہا ہے، ہم سب کا یہی طریقہ ہونا چاہیے کہ سیاست کریں اور اداروں کو ان کا کام کرنے دیں، اب ملک میں احتساب کا عمل نظر آئے گا۔
مزیدپڑھیں :فوج نے سینئر بندے کا کورٹ مارشل شروع کیا ہے تو کوئی سخت جرم ہوگا، قمر زمان کائرہ


