لاہور: نوید اکرم چیمہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا مینیجر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نوید اکرم چیمہ دورہ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں ٹیم مینیجر تھے، اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک وہاب ریاض سینئر مینیجر اور منصور رانا مینیجر رہے تھے جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں خراب پرفارمنس پر وہاب ریاض اور منصور رانا کو ہٹایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔




