Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

9 مئی واقعات میں فیض حمیدکا بھی ہاتھ ؟ خواجہ آصف نے بڑا دعویٰ کر دیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے حالات و واقعات بھی فیض حمید کی طرف اشارہ کر رہے ہیں، مگر وہ اکیلے ملوث نہیں تھے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فیض حمید نے 9 مئی کے واقعات کے لیے لاجسٹک سپورٹ فراہم کی، ٹارگٹ طے کیے اور سازش کا تجربہ فراہم کیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جنرل قمر جاید باجوہ کی ریٹائرمنٹ قریب پہنچی تو فیض حمید نے خود آرمی چیف بننے کے لیے آخری 24 گھنٹوں تک کوششیں جاری رکھیں، نواز شریف سے معافیاں مانگیں، ہماری صفوں سے ایک بندے سے بھی رابطہ کیا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ مزید توسیع یا فیض حمید کی بطور آرمی چیف تقرری چاہتے تھے، آخر میں انہوں نے ہماری حکومت کو مختلف آپشن بھی دیے کہ اگر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو آرمی چیف نہیں بناتے تو کسی تیسرے شخص کو بنا دیں، مگر موجودہ آرمی چیف عاصم منیر کو نہ لگائیں۔انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا آپس میں ذاتی تعلق بھی بہت گہرا تھا، جبکہ دونوں کے سسر بھی آپس میں قریبی تعلق رکھتے تھے۔

فیض حمید اور پی ٹی آئی ایک ہی نام ہے، معاملہ بہت دور تک جائے گا، ابھی بڑے بت گرنے ہیں، فیصل واوڈا

یہ بھی پڑھیں