Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

پارٹی میں لابنگ، حماد اظہر کا پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت چھوڑنے کا اعلان

لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب تحریک انصاف کے صدر حماد اظہر نے پارٹی صدارت کاعہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے میری عمران خان تک رسائی ممکن نہیں ، میں نے ابھی تک نہ کوئی پریس کانفرنس کی اورنہ ہی کوئی ڈیل کی، میری نقل و حرکت پر بہت سختی ہے اور میں اڈیالہ نہیں جا سکتا،

پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نا تو میری رائے شامل تھی اور نا ہی رضامندی تھی۔انہوں نے کہا کہ کچھ فیصلے میرٹ کے بجائے لابنگ کی بنیاد پر کیے گئے اور عمران خان کو یکطرفہ معلومات پہنچا کر تصویر کا دوسرا رخ پیش کیا گیا۔ کافی عرصے سے لابنگ جاری تھی کی لاہور کے صدر چوہدری اصغر کو بدلا جائے، جس میں وہ کامیاب ہوئے اور خان صاحب کو غلط حقائق دے کر اپنا مقصد آج پورا کرلیا۔

حماد اظہر نے کہا کہ چوہدری اصغر کا قصور یہ کے وہ دو ماہ قید میں رہے، فارم 45 پر نوازشریف کے حلقے سے الیکشن جیتے اور 3 ماہ پہلے وہ لاہور کے صدر منتخب ہوئے، میں دعوے سے کہتا ہوں کے تین ماہ جو کام انھوں نے کیا اور جس طرح فرنٹ سے لیڈ کیا وہ پہلے لاہور کے کسی صدر نے نہیں کیا۔

اس صورتحال میں میرے قلم سے یا میری پنجاب کی صدرات کے دوران میرے لئے یہ ممکن نہیں ہے کے میں میرٹ کا پامال کروں، میں نے پہلے بھی استعفی اسی وجہ سے دیا تھا کے پارٹی چییئرمین سے رسائی کے بغیر معاملات کسی کے لئے بھی چلانا ممکن نہیں ہے۔

حماداظہر نے کہا کہ بڑی تنظیمی ذمے داری صرف ان لوگوں کے پاس ہونی چاہیے جن کی پارٹی لیڈر تک رسائی ہو، تا کہ وہ پارٹی چیئرمین تک پوری بات پہنچا سکیں، اس لیے میں آج سے پنجاب کی صدارت کا چارج چھوڑ رہا ہوں۔ عمران خان کا ایک کارکن تھا اور رہوں۔

یہ بھی پڑھیں