اسلام آباد( نیوز ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ کی اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ ، ممتاز زہرا بلوچ نے اپنی پریس کانفرنس میں بھارت کو آڑے ہاتھوں لیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں 4کشمیریوں کی شہادت کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں ، اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لینا چاہیے،بنگلہ دیش میں سیاسی تبدیلی پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی عوام میں اپنے مسائل حل کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔
ممتاز زہرابلوچ نے کہا کہ غیر ملکی حکومتیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔ آصف مرچنّٹ کے حوالے سے امریکی حکومت کی جانب سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی، آصف مرچنّٹ کے معاملے پر پاکستان امریکہ کی جانب سے معلومات فراہم کرنے کا منتظر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بننے والی صورتحال پر تشویش ہے۔ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنا دفاع کرنے کا بھر پور حق ہے، اسرائیل کوایسی کارروائیوں پر احتساب کرنا چاہیے۔ اسرائیل کے غزہ میں انسانیت سوز مظالم افسوسناک، غزہ میں اب تک 40ہزار معصوم شہریوں کو شہید کیا جاچکا ہے
پاکستان غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے،اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی پر جوابدہ بنایا جانا چاہیے۔ممتاز زہرا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے زائرین کے انتظامات کے حوالے سے عراقی حکومت کیساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے ہم نے منکی پاکس پر عالمی ادارہ صحت کی ایڈوائزری دیکھی ہے
وزارت قومی صحت ہی اس حوالے سے باقائدہ ردعمل دے سکتی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے فعال سفارتی مشنز موجود ہیں دونوں کے مابین باہمی تعلقات کے تمام شعبوں پر تیزرفتار رابطے موجود ہیں، وزرات خارجہ نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ و سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام کے لیے ویزا گائیڈ لائنز میں تبدیلی کی ہے یہ اقدامات ویزا پالیسی کے غلط استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے اٹھایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کونسل کی صدارت کررہا ہے، ایس سی او اجلاس میں شرکت کرنے والی حکومتوں کی جانب سے شرکت کی یقین دہانی کا عمل جاری ہے۔
پاکستان میں بھی منکی پاکس کے 3 مریض سامنے آگئے ، وزارت صحت کی تصدیق


