Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

نواز شریف کے پینا فلیکس پر جوتے مارنے والے ملز موں کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج

سیاحتی مقام مری میں یوم آزادی کی رات صدرمسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پینا فلیکس پر جوتے مارنے والے ملز موں کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ مری میں مقدمہ سول ڈیفنس مری کے وارڈن محمد سہیل رشید کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں 11 افراد کو نامزد جبکہ 40 کو نامعلوم ظاہرکیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھائے افراد نے حکومت مخالف نعرے بازی کی، ملز موں نے نجی ہوٹل پر پتھرا ؤ کیا، روکنے پر کار سرکار میں مداخلت اور مزاحمت کی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملز موں کے ڈنڈوں کے وار سے مدعی مقدمہ سمیت احتشام اور احسن مطلوب زخمی ہو گئے، ملز موں نے خوف و ہراس پھیلا کر ہوٹل کو نقصان پہنچایا اور مدعی مقدمہ کی یونیفارم بھی پھاڑ دی،ملز موں کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سرکاری گھر اولادکے نام ٹرانسفر کرنے والےتیار ہو جائیں، بری خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں