Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

باجوڑ میں تبلیغی مرکز کے قریب فائرنگ سے اہم کاروباری شخصیت جاں بحق

باجوڑ(ویب ڈیسک )باجوڑ میں تبلیغی مرکز کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاروباری شخصیت حاجی شیر زمین جاں بحق ہوگئے۔

باجوڑ کے علاقے صدیق آباد پھاٹک تبلیغی مرکز کے گیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاروباری شخصیت حاجی شیر زمین جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق مقتول حاجی شیر زمین مرکز میں ہفتہ وار معمول کے مطابق مسجد میں داخل ہورہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق مقتول شیر زمین کو اپنی گاڑی میں گولیاں ماری گئیں جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
مزیدپڑھیں :مہانڈری میں پہاڑ کا حصہ سرک کر دریائے کنہار میں گرگیا

یہ بھی پڑھیں