اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ ہم لاہور آئیں گے، اگر مریم نواز نے گولی چلانے کی کوشش کی تو شیخ حسینہ سے برا حال ہوگا۔
شیر افضل مروت نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’مریم بی بی کہتی ہیں میں بے رحمی سے پیش آؤں گی، تو سنو، ہم آئیں گے، عین لاہور کے وسط میں آئیں گے‘۔
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’تمہاری بے رحمی بھی دیکھیں گے، تمہارا اور تمہارے سہولت کاروں کا زور بھی دیکھیں گے‘۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ ’اگر پاکستانیوں پر گولیاں چلانے کی غلطی کی تو قسم سے بنگلہ دیش سے بھی تمہارا حال برا ہوگا‘۔
مزیدپڑھیں :اداکارہ نمرہ خان کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا

