اسلا م آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ احتجاج ہر شہری کا حق ہےمگر کسی کو ریڈ زون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دینگے۔وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت رات گئے اجلاس ہوا جس میں امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امن عامہ برقرار رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے.
وزیرداخلہ محسن نقوی ک مزیدا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے مگرمناسب جگہ پر ہونا چاہیے۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا، احتجاج سے روزمرہ معمولات میں خلل نہیں پڑنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پہلی ذمہ داری ہے، عوام کے جان ومال کے لیے قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔
اسلام آباد ریڈ زون سیل، سکول بند، میٹرو سروس معطل ، سکیورٹی ہائی الرٹ




