ضلع کچہری لاہور نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم مقدمے میں کالم نگار اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر رپورٹ عدالت پیش کریں۔
قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اوریا مقبول جان کو ضلع کچہری میں پیش کیا، اس موقع پر ان کے وکیل میاں علی اشفاق بھی ضلع کچہری پہنچ گئے۔ایف آئی اے نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی، جس پر وکیل میاں علی اشفاق کا کہنا تھا کہ اوریا مقبول نے کسی کی ادرے کی توہین نہیں کی۔میاں علی اشفاق نے مؤقف اپنایا کہ اوریا مقبول پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج ہوا، ایف آئی اے کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں، انہیں مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے۔
117 سالہ ماریا برانیاس کے انتقال کے بعد اب معمر ترین شخصیت کون؟

