وفاقی وزیر احسن اقبال کا نماز جنازہ کی ادایگی کے دوران موبائل فون چوری ہوگیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال مرحوم رکن اسمبلی رانا افضال کی نماز جنازہ میں شریک تھے اس دوران ان کا موبائل فون چوری ہوگیا۔
موبائل فون چوری ہونے پر ضلعی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور تاحال موبائل فون نہ مل سکا۔پولیس کے مطابق جیب کتروں کی تلاش جاری ہے، جلد موبائل فون ریکور کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین انتقال کر گئے تھے۔
پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس، سماعت ملتوی ، کب تک ؟ جانیں


