اسلام آباد (نیوزڈیسک)بجلی کے بھاری بلوں اور ٹیکسوں کیخلاف راولپنڈی ، اسلام آباد ، کراچی ،لاہور، پشاور اورکوئٹہ سمیت ملک بھر میں آل پاکستان تاجر تنظیموں کی شٹر ڈائون ہڑتال جاری ہے۔
تاجر تنظیموں کی ہڑتال کے باعث کراچی سے خیبر تک تمام کاروباری مراکز بند ، مختلف شہروں میں نجی سکول بھی بند کردیئے گئے۔جماعت اسلامی اور جے یو آئی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں نے شٹر ڈائون ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا،
اسلام آباد کی انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون کی طرف جانیوالے تمام راستوں کو کنٹینر لگاکر بند کر دیا ۔ تاجروں ، صنعتکاروں اور شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ٹیکسز ختم کرکے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔
آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے صدر نے آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کاروبار مکمل بند رہے گا، ٹیکسوں اور بجلی کے بلوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔
اوور بلنگ اور ایم ڈی آئی میں ہیرا پھیری کی تحقیقات شروع ،انکوائری کمیٹی تشکیل


