Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

خواتین کو انتخابات میں ٹکٹ نہ دینے پر 12 سیاسی جماعتوں کے سربراہان طلب

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں خواتین کو 5 فیصد ٹکٹس نہ دینے کے کیس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ستمبر کو طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت 12 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیے ہیں، ٹی ایل پی کے سعد رضوی اور خرم نواز گنڈا پور کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔نوٹس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 206 پر عمل درآمد کیس کے حوالے سے جاری کیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 4 ستمبر کو کرے گا۔

اسمگل شدہ گاڑیوں کیلئے کوئی ایمنسٹی سکیم نہیں لارہے، ایف بی آر کی وضاحت

یہ بھی پڑھیں