دیربالا(ویب ڈیسک)دیربالا میں طوفانی بارش اورکوہستان سے آئے سیلابی ریلوں کے بعد سیاحتی مقام کمراٹ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، کمراٹ میں موجود سیکڑوں سیاح پھنس گئے۔
دیربالا میں طوفانی بارش اورکوہستان سے آئے سیلابی ریلوں کے بعد سیاحوں کا کہنا ہےکہ کمراٹ کے مقام خانہ بدوش میں 100 سے زائد افراد پھنسے ہیں، گذشتہ رات 8 بجے ریلے نے تباہی مچائی ہے، جس کے بعد اہل خانہ کے ہمراہ تمام سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنرکا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی ٹیمیں کمراٹ کے متاثرہ مقام پر پہنچ گئی ہیں، جلد امدادی کارروائیاں شروع کررہے ہیں ۔
وادی کمراٹ کے مختلف مقامات پر پھنسے سیکڑوں افراد نکالنے کیلئے انتظامیہ کی مدد کی منتظر ہیں۔
ہری پور میں مکانات تباہ، کئی مویشی ہلاک
ہری پور میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں متعدد مکانات گر گئے، ناڑہ امازئی میں 2 مکانات گرنے سے متعدد مویشی ہلاک ہو گئے۔
گاؤں کنیرمیں مکان گرکرتباہ ہو گیا لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بیساکھ گاؤں میں مکان گرنے سے درجنوں مویشی ہلاک ہو گئے۔
سرائے نعمت خان میں مکان اور تربیلہ غازی میں دکان کی چھت گرگئی، قیمتی سامان ملبے تلے دب گیا۔
مزیدپڑھیں :پی ٹی آئی اقتدار کیلئے کندھا استعمال کرنا چاہتی ہے، بلیک میل کے لئے جلسہ کر رہی ہے، طلال چوہدری


