اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے نئی پنشن سکیم متعارف کرا دی ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی ملازمین ہر ماہ اپنی بنیادی تنخواہ میں سے دس فیصد کٹوتی کروائیں گے۔
نئی پنشن سکیم کے تحت ملازم پنشن کے لیے بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد ادا کریں گے۔ وفاقی وزارتِ خزانہ نے اس نئی پنشن سکیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نئی پنشن سکیم کے تحت حکومت اپنے ملازموں کی پنشن کے لئے ان کی بنیادی تنخواہ کا 20 فیصد ادا کرے گی۔ملازمیں کی اپنی تنخواہ میں سے کٹو ٹی کی ہوئی رقم حکومت کی جمع کروائی ہوئی رقم کے ساتھ مل کر جمع ہوتی رہے گی اور ملازم کے ریٹائرڈ ہونے پر یہی رقم ان کو پنشن کی صورت میں ادا کی جائے گی۔
وفاقی حکومت کی نئی پنشن سکیم یکم جولائی 2024 کے بعد بھرتی ہونے والے سول ملازمین کے لئے ہوگی۔ اب تک بھرتی ہونے والے تمام ملازمین کو پنشن گزشتہ طریقہ کار کے مطابق ہی ملے گی ۔
ان کی تنخواہوں سے پنشن کیلئے کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی ای سی سی نے پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات پر پنشن سکیم میں ترامیم کی منظوری دی تھی۔
پاکستان کا جارحانہ دو ٹوک مؤقف،بھارت کےغیر قانونی قبضے اور اسرائیل کے مظالم ناقابل قبول، دفتر خارجہ




