اسلام آباد(نیوزڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قومی فوج ہے اس کا کوئی سیاسی ایجنڈا ہے نہ ہی کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ کرتے ہیں۔ کسی سیاسی جماعت کے طرفدار ہیں نہ ہی مخالف ، فوج کے اندر خود احتسابی کا نظام ہے ۔ کوئی شخص اپنے ذاتی مفاد کیلئے کام کرے یا اپنا ذاتی فائدہ کیلئے مخصوص سیاسی ایجنڈے کو پروان چڑھائے تو فوج کا خوداحتسابی کا نظام حرکت میں آتا ہے،
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیس اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے، فوج دیگر اداروں سے بھی توقع کرتی ہے کہ ذاتی اور سیاسی مقاصد کیلئے کوئی بھی اپنے منصب کو استعمال کرتا ہے تو اس کو بھی جوابدہ کرینگے۔
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف کئے جانے والے اقدامات، داخلی سلامتی اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آخری خارجی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔رواں سال دہشتگردوں کیخلاف 32ہزار173مختلف نوعیت کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیے گئے، گزشتہ ایک ماہ کے دوران چار ہزار کے قریب آپریشن کیے گئے جن میں 90 فتنہ خوارج ہلاک ہوئے، آخری خارجی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں اندرون اور بیرون ملک موجود دشمن عناصر کے ایما پر کی گئیں، بلوچستان میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 14 سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا، ہمیں معلوم ہے بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی اور ریاستی جبر کا تاثر پایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوارج کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، خارجی دہشتگردوں کے حوالے سے افغان حکومت کیساتھ رابطے میں ہیں۔ محفوظ پاکستان ہی مضبوط پاکستان کی علامت ہے ۔ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، پاکستان میں کوئی نو گو ایریا نہیں۔ مضبوط انتظامی ڈھانچے کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔ بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ بننے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ۔
پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت منظور کر لی
