Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

نئی بھرتیوں پرپابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات اٹھاتے ہوئے وفاقی حکومت نے ماتحت اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سال سے زائد عارضی بھرتیوں کے علاوہ کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی،سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ حکومتی اخراجات پر بیرونی دوروں پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پربھی مکمل پابندی عائدکردی ہے تاہم ایمبولنس،طبی امداد سے متعلق اور تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر استثنیٰ ہو گا، ہرقسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی، ہ سپتالوں، لیبارٹیریز، زراعت، اسکولز کیلئے مشینری اورآلات کی خریداری ہو سکے گی۔ وزارت خزانہ نے حکومتی اخراجات میں کمی کیلئےاقدامات سے متعلق نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں