Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

اسلام آباد، پی ٹی آئی جلسے کے قریب سے مشکوک بیگ برآمد

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد سنگجانی میں پی ٹی آئی کے جلسہ کے مقام سے ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا جس سے سکیورٹی کے سنگین خدشات پیدا ہوگئے۔پولیس ترجمان کے مطابق بیگ میں ایک ہینڈ گرنیڈ، ایک راکٹ لانچر اور ایک ڈیٹونیٹر تھا۔

پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل ریاستی وسائل کے بے دریغ استعمال نے تنازعہ کو جنم دیا۔صورت حال سے نمٹنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر طلب کر لیا.

جب کہ جلسے میں شرکت کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر تعینات کر دی گئی ہے۔حکام اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں، اور اس دریافت کی روشنی میں جائے وقوعہ پر سکیورٹی کو کافی سخت کر دیا گیا ہے۔
ملک بھرمیں موسم گرم اور خشک ، کشمیر میں بارش کا امکان

یہ بھی پڑھیں