Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

ڈھاکہ جانیوالی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ ،مسافر جاں بحق

کراچی(نیوزڈیسک) شارجہ سے ڈھاکہ جانیوالی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ ، پرواز میں سوار ایک مسافر جاں بحق ہوگیا۔دوران پرواز G9512، ایک غیر ملکی ایئرلائن جو کہ شارجہ سے ڈھاکہ جا رہی تھی میں سوار ایک 42 سالہ مسافر شدید بیمار ہو گیا، جس نے عملے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق شارجہ سے ڈھاکا پرواز کو مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طبی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔

مقامی ایئر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت سے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر کامیابی سے لینڈنگ کی۔پہنچنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے تصدیق کی کہ مسافر پہلے ہی انتقال کر چکا تھا۔پروٹوکول کے بعد لاش کو ایئر لائن منتقل کر دیا گیا۔،

کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال سے روکنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں