لاہور (ویبڈیسک) پنجاب حکومت کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے اعلان کردہ ہونہار سکالر شپ سکیم کے سلسلے میں پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے آفس ارفع کریم ٹاور میں پرائیویٹ یونیورسٹیز کیسا تھ مفاہمتی یاد داشت پرد ستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات،چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد منیر،سیکرٹری ہائر ایجو کیشن کمیشن ڈاکٹر فرخ نوید نے شرکت کی۔ سکیم کے تحت پنجاب کے ہونہار اور مستحق طلبہ وطالبات کو امسال 7ارب روپے کے سکالر شپ دیئے جائیں گے۔7 سال پر مشتمل یہ سکیم ہوگی جس کے بجٹ کی کل مالیت 131 ارب ہوگی۔ہرسال اس بجٹ میں 10 فیصد اضافہ ہو گا۔اس سکیم سے پنجاب کے 30 ہزار سٹوڈنٹس مستفید ہونگے۔ہونہار سکالر شپ سکیم کے تحت پبلک سیکٹر یونیورسٹیز اورکالجز کے بعد اب پرائیویٹ یونیورسٹیز کے طلبہ بھی مستفید ہوسکیں گے۔پنجاب کے طلبہ غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ، لمز، نسٹ،فاسٹ، این یو آئی بی اے کراچی، آغا خاں یونیورسٹی کراچی، کامسٹ میں اس سکیم سے مستفید ہوسکیں گے۔ اس سکیم کے تحت مستحق طلبہ کی سکروٹنی یونیورسٹیز کریگی جبکہ اس کی مانیٹرنگ پنجاب ایچ ای سی کریگی۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے تقریب کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس اقدام کا مقصد مستحق طلبہ کو مالی مدد فراہم کرنا ہے، اس سکیم کے تحت پنجاب ڈو میسائل کے حامل ہونہارطلبہ کو سکالرشپ ملے گا جس سے وہ انڈرگریجویٹ تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے اس اقدام سے غریب والدین کے بچے بھی ملک کی ٹاپ یونیورسٹیز میں داخلہ لے سکیں گے۔ تقریب میں ملک کی ٹاپ 7 یونیورسٹیز کے ریکٹرز اور پروریکٹرزنے بھی شرکت کی جنہوں نے پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سراہا۔
مزیدپڑھیں :خوشخبری ، شہری بھی اب من پسند نمبر حاصل کر سکتے ہیں




