اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سینیٹر حامد خان کی اے بی این نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشری بارے میں کسی قسم کی آئینی ترمیم قابل قبول نہیں،پی ٹی آئی رہنماء سینیٹر حامد خان کا عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ،عدالتوں اورپورے ملک میں مخالفت کرنے کا اعلان۔
آئینی ترمیم کرنے کا نہ کوئی وقت ہے نہ ماحول ، سینیٹر حامد خان نے کہا کہ حکومت اس وقت جو کچھ کر رہی ہے وہ نہایت ہی افسوسناک ہے، سینیٹر حامد خان کا کہنا تھا کہ یہ آئین کے ساتھ کھلواڑ کرنا چاہتے ہیں حالانکہ ان کے پاس مینڈیٹ بھی نہیں ہے، کس منہ سے یہ آئینی ترمیم کی بات کررہے ہیں
اسمبلی میں وہ لوگ بیٹھے ہیں جو الیکشن ہارے ہوئے ہیں،ان کو تو آئین کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہئیے،پہلے یہ فیصلہ ہونا چاہئے کہ آیا ان کے الیکشن جائز تھے یا نہیں تھے، ہم ہر طرح سے اس ترمیم کی مخالفت کریں گے، پارلیمنٹ ، عدالتوں اور سارے ملک میں مخالفت کریں گے،

