Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

قومی اسمبلی اجلاس کا وقت تبدیل،عدالتی آئینی ترامیم کا بل شامل نہیں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کا آج ہونیوالے اہم اجلاس کا وقت تبدیل ، اجلاس صبح گیارہ بجے بلایا گیا تھا جو اب شام 4 بجے ہوگا، ایجنڈے میں آئینی ترامیم کا بل شامل نہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا گیا تھا تاہم اب قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا ، اجلاس اب ساڑھے 11 بجے کے بجائے شام 4 بجے ہوگا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے وقت میں تبدیلی سپیشل پارلیمانی کمیٹی کی خصوصی سفارش پر کی گئی۔کمیٹی نے صبح 10 بجے کی میٹنگ کے بعد سپیکر سے کہا اہم امور پر فیصلوں کیلئے وقت درکار ہے جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی کی درخواست پر آج کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے وقت کی تبدیلی کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے ارکان قومی اسمبلی کو مراسلہ جاری کر دیا، مراسلے میں اراکین قومی اسمبلی کو آج کے اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے بھی ارکان کو مراسلہ لکھتے ہوئے اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے علاوہ سینیٹ کا اجلاس بھی آج شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے، تاہم آئینی ترمیم سے متعلق کوئی آئٹم ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا، سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں دو توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی وقفہ سوالات معطل کرنے سے متعلق ایک تحریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ایوان میں صدارتی خطاب پر صدر آصف علی زرداری کے تشکر سے متعلق تحریک بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں‌آج بروز اتوار15ستمبر2024 کو سونے کی اونچی اُڑان، 2لاکھ 69 ہزار سے تجاوز کرگئی

یہ بھی پڑھیں