Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

کیا واقعی نجی یونیورسٹی کی ڈاکٹر حنا کی موت گڑھے میں گر کر ہوئی؟ حقیقت سے پردہ اٹھ گیا

نجی یونیورسٹی کے ہسپتال نے خاتون ڈاکٹر حنا کی گڑھے میں گر کر موت کی خبروں کو جھوٹا قرار دیدیا ہے۔ترجمان نجی یونیورسٹی کے مطابق ڈاکٹر حنا کا انتقال گڑھے میں گرنے سے نہیں ہوا، ڈاکٹر حنا ماڈل کالونی سے اپنے خاوند کے ہمراہ جارہی تھیں،گلشن اقبال پر موٹرسائیکل پر ہی ڈاکٹر حنا کو برین اسٹروک ہوا اور وہ چکرا کر موٹرسائیکل سے گرگئیں جس سے ان کے سر میں چوٹ آئیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ موٹرسائیکل سے گرنے پر ان کے سر سمیت جسم کے کئی حصوں میں چوٹیں آئی تھیں، ڈاکٹر حنا 2 دن ہسپتال میں زیر علاج رہیں اور انتقال کرگئیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر حنا سے متعلق سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوئی تھیں کہ وہ اسپتال آتے ہوئے ایک گڑھے میں بائیک اچھلنے سے گرگئیں اور اُن کے سر پر چوٹ آئی، حادثے کے نتیجے میں وہ جانبر نہیں ہو سکیں۔

2 ارب کی زکوٰۃ مستحقین میں تقسیم نہ کیے جانے کا تہلکہ خیز انکشاف

یہ بھی پڑھیں