لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب پولیس تحریک انصاف کیخلاف ان ایکشن، پنجاب پولیس کا پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع ،پولیس نے 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق حراست میں لئے گئے کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات کیلئے مراسلہ لکھ دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رفتار رہنماؤں کی فہرست میں اسلم اقبال، محمود الرشید کے بیٹے میاں حسن، مہر واجد کا نام بھی شامل ۔
فہرست میں وقاص امجد، ندیم بارا، سمیت 42 افراد کے نام شامل ہیں۔مراسلے میں الزام لگایا ہے کہ فہرست میں شامل افراد اداروں کیخلاف انتشارپھیلاتے ہیں، لا اینڈ آڈر مسائل کا خدشہ ہے تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی احکامات جاری کیے جائیں۔
لاہور پولیس نےپاکستان تحریک انصاف کے 42 رہنماؤں اور کارکنوں کو نظر بند کروانے کے لیے مراسلہ بھجوادیا۔مراسلہ اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کی جانب سے صوبائی وزارت داخلہ کو بھجوایا گیا۔
نظربندی کے لیے بھیجے گئے مراسلے میں پی ٹی آئی کے میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید کے بیٹے میان حسن،مہر واجد ، وقاص امجد، ندیم بارسمیت 42 افراد کے نام شامل ہیں۔ فہرست میں خواتین ورکرز کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔
مراسلے کے مطابق فہرست میں شامل افراد افواج پاکستان کیخلاف انتشار پھیلاتے ہیں اور لوگوں کو نجی وسرکاری املاک کو نقصان پہچانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ان افراد کی وجہ سے امن وامان کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے لہذا ان کے 90 یوم کے نظر بندی کے احکامات جاری کیے جائیں۔

