Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

دعوے ہوا ہوگئے، انٹرنیٹ کی سست روی اور بار بار تعطل کاسلسلہ برقرار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی اور بار بار تعطل کا مسئلہ بدستور برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے مسئلے کے حل کےلئے دی گئی کوئی بھی ڈیڈ لائن آخری ثابت نہیں ہوئی۔ ملک کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس مکمل بحال نہ ہوسکی۔

وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کے انٹرنیٹ رفتار میں بہتری کے دعوے ہوا ہوگئے، ٹیلی کام ذرائع کے مطابق گذشتہ روز سے صارفین کی ڈیٹااپ اور ڈاؤن لوڈنگ کی شکایات مل رہی ہیں، تھری جی اور فور جی سروس کے ساتھ براڈ بینڈ صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا۔

پی ٹی آئی جلسہ ،موٹروے پولیس کیجانب سےM1 اور M2 کے سیکشن بند،متبادل راستے دیکھیں

یہ بھی پڑھیں