Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے پر گرفتار ایس ایچ او کی ضمانت منظور

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے والے تھانہ سنگجانی کے ایس ایچ او عاصم علی زیدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے ملزم کی بعداز گرفتاری کی درخواست ضمانت بھی منظور کر لی۔شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے پر تھانہ سنگجانی کے ایس ایچ او عاصم علی زیدی کو پولیس نے گرفتار کر کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم عاصم علی زیدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔بعد ازاں ملزم کے وکلا نے بعداز گرفتاری کی درخواست ضمانت دائر کی جس پر سماعت ہوئی اور عدالت نے ملزم عاصم علی زیدی کی 50 ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔

عوام کیلئے بری خبر ،بجلی کی قیمت میں اضافےکی تیاریاں شروع ، دیکھیں

یہ بھی پڑھیں