لاہور(ویب ڈیسک)بشریٰ بی بی نے خفیہ مقدمات میں گرفتاری رکوانے اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
بشریٰ بی بی نے سلمان صفدر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب سمیت پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواستگزار نے مؤقف اختیار ہے کہ سابق خاتون اول ہوں مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں غیر قانونی گرفتاری ہو رہی ہے۔
درخواستگزار کے مطابق خدشہ ہے کہ پولیس کسی خفیہ مقدمے میں گرفتار کر سکتی ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ لاہور ہائیکورٹ تمام درج خفیہ مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت تمام خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے کا بھی حکم جاری کرے۔
مزیدپڑھیں :ہم نے غلامی قبول نہیں کرنی،عمران خان

