لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے لاہور جلسے میں بڑا انکشاف کردیا ہے۔
حماد اظہر نے پی ٹی آئی کے لاہور جلسے سے خطاب میں اشارہ دیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے حکومت واپس لی جا رہی ہے اور اس کی جگہ کسی اور کو تخت اقتدار پر بٹھایا جائے۔
حماد اظہر نے کہا، ’سنا ہے ن لیگ کی حکومت جا رہی ہے، اور سنا ہے انہوں نے ایک اور کٹھ پتلی تیار کی ہے، وہ جو کٹھ پتلی سندھ سے آوازیں لگاتی ہے پانی آتا پانی جاتا ہے، اس کو تیار کیا ہے‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب نہ پانی آئے گا نہ پانی جائے گا عوام آئے گی۔
خیال رہے کہ ہفتہ کو ہونے والا پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ بنا علی امین گنڈاپور کی تقریر کے ختم کردیا گیا تھا۔
جلسے سے حماد اظہر اور بیرسٹرگوہر سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں نے خطاب کیا تھا۔
اسی دوران لاہور پولیس کو حماد اظہر کی گرفتاری کے احکامات بھی موصول ہوئے، لیکن ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔
مزیدپڑھیں :پاکستان میں ’کیااسپورٹیج‘ قسطوں پر بھی دستیاب، شرائط کیا ہیں؟

