Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

وفاقی حکومت کا گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹ میں 45 فیصد اضافہ

اسلام آباد(ویب‌ڈیسک)وفاقی حکومت نے اپنے تمام گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹ میں 45 فیصد اضافہ کیا ہے، جس کا اطلاق چھ بڑے شہروں یعنی اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہوگا۔ اس اضافے کا سب سے زیادہ فائدہ اسلام آباد میں ملازمین کو ہوگا۔

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں گریڈ 22 کے ملازمین کے لیے مکان کے کرائے کی حد کو 98,444 روپے سے بڑھا کر 1,42,743 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر شہروں میں یہ حد 89,230 روپے سے بڑھا کر 1,25,989 روپے کر دی گئی ہے۔

اسی طرح، گریڈ 21 کے ملازمین کے لیے اسلام آباد میں کرایہ 82,261 روپے سے بڑھا کر 1,19,278 روپے اور دیگر شہروں میں 71,107 روپے سے بڑھا کر 98,378 روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ہے۔ گریڈ 17 اور 18 کے ملازمین کے لیے اسلام آباد میں اب 59,669 روپے جبکہ دیگر شہروں میں 49,808 روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح، گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کے کرائے کی حدود میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جو تمام شہروں میں مختلف گریڈز کے مطابق مقرر کیے گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں :اسلام آباد،وکلاء تحریک، ریڈ زون میں پھر کنٹینرزکی بارات

یہ بھی پڑھیں