Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

کیا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئینی عدالت کی سربراہی قبول نہیں کریں گے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر عدم اعتماد اپنی جگہ لیکن بعض صحافیوں کی جانب سے یہ پر اعتماد انکشاف کہ رواں کے اواخر میں اپنے آئینی عہدے سے سبکدوشی کے بعد معزز جج کسی قسم کا آئینی عہدہ لینے میں دلچسپی نہیں رکھتے بہت سوں کے لیے خاصا حیران کن ہے۔


عدالتی رپورٹنگ کے لیے مشہور صحافی عمران وسیم نے ایکس ڈاٹ کام پر اپنے وی لاگ کا لنک شیئر کرتے ہوئے ’سپریم کورٹ سے بڑی خبر‘ بریک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اکثریتی ججز کی اکثریت اقلیت میں تبدیل ہوگئی ہے، ان کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے مجوزہ آئینی عدالت کی سربراہی سے انکار کردیا ہے۔

دوسری جانب صدر پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ میاں عقیل افضل نے بھی ایک نوعیت کی تائیدی پوسٹ میں بتایا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نہ صرف آئینی عدالت کا عہدہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ انہوں نے اپنے اس فیصلہ کی بابت میں حکومت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔


موجودہ اتحادی حکومت عدالتی اصلاحات متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے مطابق مبینہ طور پر موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت اعلی عدلیہ کے ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز بھی شامل ہے، اس کے ساتھ اعلی عدلیہ میں ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن اور اسی سے متعلق پارلیمانی کمیشن کی ازسرنو تشکیل بھی زیر غور ہے۔

دوسری طرف اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے سربراہ بیرسٹر گوہر خان نے ان مجوزہ آئینی اصلاحات کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ آئینی پیکج کے ذریعے عدلیہ کے اختیارات کو کم کرنے کی کوشش کی بھرپور مذمت کی جائے گی، واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہورہے ہیں۔
مزیدپڑھیں :’ڈی چوک میں جلوہ ہی دکھا دیں‘ شیخ رشید کی کتوں کے ساتھ وائرل ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

یہ بھی پڑھیں