اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت کا بڑا اقدام، آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کے دستوں نےاسلام آباد میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے۔
پاک فوج کے دستوں کی اسلام آباد اور گردونواح میں تعیناتی کا عمل مکمل ہو چکا ،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کاسڑکوں پرگشت شروع ہوگیا ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کسی بھی شرپسند کو امن و امان تہہ و بالا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے یہ اقدام شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے باعث 5 سے 17 اکتوبر تک اسلام آباد میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔
’ڈی چوک میں جلوہ ہی دکھا دیں‘ شیخ رشید کی کتوں کے ساتھ وائرل ویڈیو پر صارفین کے تبصرے


